نئی دہلی، 20؍جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )ایودھیا کی بابری مسجد کی حمایت میں اپنی زندگی وقف کر نے والے ہاشم انصاری کے انتقال پرُملال پرپرانی دہلی کے سماجی خدمتگار امین الدین نظامی نے اظہار تعزیت پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہاشم انصاری نے بابری مسجد کیلئے اپنی زندگی وقف کر دی تھی ان کے انتقال سے جو خلاہوئی ہے ، شایداس کا پر ہو نا ناممکن ہے ،یقیناًمرحوم ہاشم انصاری کا انتقال بہت بڑا سانحہ ہے،جسے بہت دنوں تک بھلایا نہیں جاسکتا ۔امین الدین نے یہ بھی کہاکہ ہاشم انصاری کے انتقال کی خبر سن کر افسوس ہوا،ویسے تو ایک دن ہر انسان کو موت کا مزہ چکھنا ہے،مگر ایسے حضرات کا دنیا سے رخصت ہوجا نا ، جس شخص نے پوری زندگی بابری مسجد کی بقایا کی کوشش میں صرف کردی ،ایسے لوگوں کو دنیا سے کوچ کر جا نا بیحد افسوس ہوتا ہے۔امین الدین نظامی نے افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم ہاشم انصاری نے اپنی زندگی کا ہرایک لمحہ بابری مسجد کی بازیا بی کے تئیں وقف کیا،جس کو زبان سے بیان نہیں کیاجاسکتا ۔انہوں نے کہاکہ مرحوم ہاشم انصاری کاشمار ان شخصیت میں سے تھا جو رخصت ہو تی ہیں، تو ایک تاریخ اپنے ساتھ لے جاتی ہیں اورہاشم انصاری کا ہمارے درمیان میں سے چلے جاناہمارے لئے کسی نقصان سے کم نہیں ہے ،اُن کی پوری زندگی قابل رشک ہے ۔ اللہ تعالی اس غم کی گھڑی میں پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے اور مرحوم کی مغفرت فرماکر اعلیٰ مقام نصیب کرے، آمین۔